the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 4نومبر(یو این آئی) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں مسلم خواتین کو جانے کی اجازت کے متعلق دائر کردہ مفاد عامہ کی عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے،مصنف اور صحافی ضیاء السلام کا کہنا ہے کہ اسلام عورتوں سے امتیاز ی سلوک کی اجازت نہیں دیتا اور قرآن نے 59 مقامات پر مرد اور خواتین دونوں کو خطاب کر کے کہا ہے کہ وہ نماز قائم کریں چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس اے بوبڈے اور ایس عبدالنظیر پر مشتمل بنچ نے گذشتہ جمعہ کو وزارت قانون اور اقلیتی امور کی وزارت کو نوٹس جاری کرکے تمام مساجد میں عورتوں کے داخلے کے متعلق دائر کردہ عرضی پر اپنا



موقف واضح کرنے کے لئے کہا ہے عرضی میں سپریم کورٹ سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ سرکاری حکام، متعلقہ سرکاری محکموں،وقف بورڈ جیسے مسلم اداروں وغیرہ کویہ ہدایت جاری کرے کہ خواتین کو مساجد میں جانے کی اجازت د ی جائے کیوں کہ انہیں ایسا کرنے سے روکنا متعدد بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن مساجد میں خواتین کو جانے کی اجازت ہے ان میں بھی عورتوں کے داخل ہونے کے دروازے الگ ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ عورتوں کے ساتھ کسی طرح کا امتیاز ی سلوک نہیں کیا جانا چاہئے اور تمام مسلم خواتین کو کسی تفریق کے بغیر تمام مساجد میں عبادت کی اجازت ہونی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.