the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6دسمبر (یو این آئی) قرآن کی اہمیت اور اسے اپنی زندگی میں اتارنے پر زور دیتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناسید ارشدمدنی نے کہاہے کہ ہماری نئی نسل اردوزبان سے نابلدہوتی جارہی ہے، اس لئے اب اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں منتقل کیا جانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہےیہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مولانا مدنی نے کہا کہ ہندوستان سے جب فارسی زبان بھی رخصت ہونے لگی تو علماء نے قرآن کے ترجمہ اور اسلامی لٹریچرکو اردومیں منتقل کرنے کا فریضہ اداکیا، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحبزادے اور اس وقت کے دوسرے بڑے علماء نے قرآن کے تراجم اور اسلامی لٹریچرکو اردوزبان میں منتقل کرنے میں اہم کرداراداکیا۔ انہوں نے آگے کہا کہ اب جبکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اردوزبان بھی ہندوستان میں زوال پذیرہے اورہماری نئی نسل میں ایک بڑی تعداداردوزبان سے ناآشناہوچکی ہے



توہم نے ضروری سمجھاکہ اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں بھی منتقل کیا جائے تاکہ عام مسلمان اسلام کی تعلیمات سے واقف ہوجائے، یہی وہ بنیادی سبب ہے کہ ہم نے قرآن کا ہندی میں ترجمہ منتقل کرنے کا کام شروع کیا۔
انہوں نے واضح طورپر یہ بات کہی کہ ہمارے سامنے یہ ایک بڑامسئلہ ہے کہ جو بچے اردوزبان سے ناواقف ہیں انہیں کس طرح اپنا مذہب سکھایاجائے، اس پر ہم سب کو سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے، اللہ کا شکرہے کہ آٹھ سال کی محنت کے بعد قرآن کا ترجمہ ہندی زبان میں منتقل ہوگیا۔مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے قرآن کی بعض آیات پر طرح طرح کے اعتراضات بھی ہمارے سامنے آتے رہے ہیں ظاہر ہے کہ ایسا قرآن کے مفہوم کو اس کے سیاق وسباق میں نہیں سمجھنے کی وجہ سے ہورہا ہے، چنانچہ ہم نے قرآنی آیات کے سلسلہ میں صحیح رخ اپنا یا تاکہ اس طرح کے اعتراضات کا بھرپورطریقہ سے ازالہ کیا جاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.