نئی دہلی ، 2 جون (یو این آئی) مدر سے ہماری دنیا نہیں، دین ہیں، یہ ہماری پہچان ہیں اور ہم اپنی اس پہچان کو مٹانے نہیں دیں گے یہ الفاظ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کے ہیں جو انہوں نے گزشتہ یکم جون کی شب میں اعظم گڑھ کے قصبہ سرائے میر میں منعقد تحفظ مدارس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا
کہ یہ کوئی عام اجلاس نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک اہم اجلاس ہے جو موجودہ صورتحال میں مدارس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی سے غور و خوض کرنے اور آگے کے لئے ایک مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدارس محض درسگاہیں نہیں ہیں ، ان کا مقصد پڑھنے پڑھانے تک ہی محدود نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے نو نہالوں کی ذہن سازی کرنا بھی رہا ہے۔