: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرآج صبح طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائنس کا طیارہ (SV-845) بنکاک سے جدہ جا رہاتھا کہ طبی ایمرجنسی کے باعث پائلٹس نے طیارہ کا رخ شمس آبادایرپورٹ کی طرف موڑ دیااطلاعات کے مطابق، دوران پرواز کیبن عملہ کا ایک رکن اچانک شدید علیل ہو گیا جسے ابتدائی طور پر دل
کا دورہ پڑنا بتایا جا رہا ہے۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے فوری طور پر شمس آباد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔طیارے کے اترتے ہی ایئرپورٹ کی میڈیکل ٹیم نے طیارہ کے اندر ہی مریض کو ابتدائی طبی امداد دی لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے گرین چینل کے ذریعہ فوری طور پر جوبلی ہلز کے اپولو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔