the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ای میل:

گلبرگہ:خدمت خلق کا جذبہ ہوتو دن رات اور وقت نہیں دیکھا جاتا۔ ہمیشہ بندگان خدا کی فکر ہوتی ہے اور یہ فکر حرکیاتی شخصیات کو خاموش رہنے نہیں دیتی۔ گلبرگہ میں ایسی ہی ایک شخصیت موجود ہے۔ جن کا نام مودین پٹیل انبی ہے۔ مودین پٹیل  انبی بھی ایسی متحرک شخصیت ہیں، جو کسی لمحے خاموش نہیں بیٹھتے۔ کوئی نہ کوئی ملی سیاسی و فلاحی کام انکی پائپ لائین میں  ہوتا ہے۔ ان کی صلا حیتوں کا گلبرگہ کے سماجی وسیاسی حلقوں میں اعتراف بھی کیا جاتا تھا۔ گلبرگہ کے صدر قاضی، قاضی حامد فیصل صدیقی بھی مودین پٹیل انبی کے معترفین میں شامل ہیں۔ اسی مناسبت سے  مودین پٹیل کو اس برس کے با وقار قاضی عبد القادر صدیقی ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔  مختلف شعبہ ہائے حیات میں انکی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مودین پٹیل کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ قاضیِ شہر، ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی، اپنے جد اعلیٰ، قاضی ِ اول گلبرگہ قاضی عبد القادر صدیقی کے نام سے ہر سال یہ ایوارڈ معروف شخصیتوں کو انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیتے ہیں۔  گلبرگہ کے انجمن ترقی اردو ہند  کے ایوان



بندہ نواز میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں  بارگاہ شیخ دکن کے سجادہ نشین حضرت سراج بابا نے انھیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ مودین پٹیل، نیا سویرا سنگھٹن نامی این جی او کے بانی اور صدر ہیں۔ اپنی این جی او کے تحت گزشتہ دس برسوں کئی ایک فلاحی، سیاسی اور ملی کام کرتے رہتے ہیں۔ چاہے ووٹر انرالمنٹ ہو،  میڈیکل ہیلتھ کیمپ ہو، سرکاری اسکیمات کے تعلق سے اقلیتوں میں شعور بیداری ہو، یا پھر سرکاری افسران سے نمائندگی ہو یا پھر وزراء اور ایم ایل اے، ایم پیز سے نمائندگی ہو، ہر معاملے میں مودین پٹیل پیش پیش رہتے ہیں۔ مودین پٹیل کو گلبرگہ ساؤتھ ایم ایل اے الم پربھو پاٹل کا کافی قریبی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ الم پربھو پاٹل کی جیت میں مودین پٹیل نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ سابق میں مودین پٹیل حیدرآباد کرناٹک مسلم پٹیل منچ کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس بینر تلے بھی انھوں نے دیہاتوں میں بسنے والے مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے کیلئے کئی ایک کام کئے۔ ضلع گلبرگہ کے دیہاتوں میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل  کے حل کیلئے بھی انھوں نے کئی ایک کامیاب نمائندگیاں کر چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.