: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) نئی دہلی کی جامع مسجد کے امام اور ممبر پارلیمنٹ مولانا محب اللہ اندوی نے کہا ہے کہ مسجدوں کو زیادہ سے زیادہ آباد کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اس سے ان شر پسندوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو آئے دن مسجدوں کی تاریخ اور تعمیر پر سوال کھڑے کرتے ہیں گزشتہ شب یہاں جامع
مسجد نئی دہلی کے قدیم نمازیوں کے ایک اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسجدوں اور بزرگان دین کے مزاروں کے خلاف شر انگیز مہم منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کی مذہبی شناخت کو مٹانا ہے، لیکن یہ مہم کسی بھی طور کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ مسجد میں اللہ کا گھر ہیں اور وہی ان کا نگہبان بھی ہے۔