: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
الوداع الوداع ماہ رمضان“کی صداوں کے ساتھ فرزندان توحید نے تیزی سے اختتام کی سمت بڑھنے والے اس ماہ مقدس کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کا خشو ع وخضوع کے ساتھ اہتمام کیا۔
اس نیکیوں کے ماہ جس میں ہر ایک نیکی کا اجر 70گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے کی پُر نور
ساعتوں کو غنیمت جان کر عبادات، ریاضت، توبہ و استغفار میں مصروف لوگوں نے پُر نم آنکھوں سے اس ماہ صیام کے آخری لمحات کو غنیمت جان کر اپنی امیدوں کی جھولی اپنے رب تعالی کے سامنے اپنی مناجات کی شکل میں پیش کی اورخالق حقیقی کو منانے ومسلمانان ہند کو دوبارہ سربلندی،بلند افتخار عطاکرنے کیلئے رقت انگیز دعائیں سربسجودہوکر کیں۔