: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اجمیر،6 فروری(یواین آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور ایوان بالا راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا صوفیاء، سنتوں کی روایات اور سماج کو بااختیار بنانے کا واحد نظریہ ہی ہندوستان کو وشو گروبنانے کا ایک مضبوط منتر ہے نقوی نے آج یہاں درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی
کو چادر پیش کی اور بڑی تعداد میں موجود سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو ان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا’’خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے پیروکاروں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے عظیم صوفی سنت کے عرس کے موقع اجمیر شریف میں چادر بھیجتے ہوئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘