the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
مکہ مکرمہ یکم جون (یو این آئی) سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے اتوار 14 ذوالحجہ مطابق 31 مئی سے عمرہ ویزوں کا اجرا اور بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ عمرہ سیزن 1448 ہجری کے کیلنڈر کے مطابق زائرین یکم جون، پیر سے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ وزارت کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری مطابق 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی



ہے، جبکہ عمرہ زائرین کے مملکت میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری مطابق 23 مارچ 2027 ہوگی۔ وزارت نے واضح کیا کہ 30 شوال 1448 ہجری، مطابق 7 اپریل 2027، عمرہ زائرین کی مملکت سے روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔

 وزارت حج وعمرہ نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور بیرونِ ملک ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظور شدہ شیڈول کی پابندی کریں اور وزارت کی جانب سے جاری کردہ تمام ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں تا کہ پورے سیزن کے دوران زائرین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.