: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 21اپریل (یواین آئی) پروفیسر محمد فہیم اختر ندوی ایچ او ڈی، شعبہ اسلامک اسٹڈیز،مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی نے مسلم گرلزایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کردہ سمینار ”رمضان ماہ قرآن“نے قرآن اور حالا ت حاضر ہ کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں عورتوں سے متعلق جو بھی احکامات آئے ہیں،اس پر تدبر کریں، سوچیں اور قرآن کریم میں عورتوں کو
جو حقوق دئیے ہیں اسکے بارے میں،مختلف زاویوں سے غور کریں تاکہ عورتوں کے حقوق کے متعلق جب میڈیا میں ڈیبیٹ ہوں تو دلائل کے ساتھ آپ جواب دیں۔
ایک قرآن کا ترجمہ نہیں، الگ الگ قرآن کے ترجمے پڑھیں،آپ کو پتہ چلے کاکہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے حقوق و ذمہ داریوں کی کس طرح درجہ بندی کی ہے۔
شعوری طور پر قرآن کو پڑھیں گے تو اسلام‘ ایمان اور عقیدے کو بچاپائیں گے۔