the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع: 

رائچور:جماعت اہلسنت کرناٹک کے ریاستی صدر مولاناسیدشاہ تنویر ہاشمی نے کہاکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو پریشان اورہراساں کرنے کیلئے ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ملت اسلامیہ میں اتحادواتفاق ناگزیر ہے۔مولانا تنویر ہاشمی کرناٹک کے رائچور شہر میں جماعت اہلسنت کرناٹک کے زیراہتمام ملک وملت کے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اہلسنت کوئی سیاسی تنظیم نہیں ہے اورنہ ہی اسکاکسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اہلسنت گذشتہ کئی برسوں سے نفرت کسی سے نہیں محبت سب سے کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔مولانا تنویر ہاشمی نے کسی بھی معاملے کو لیکر اشتعال یاجذبات میں نہ آنے کی نوجوانوں سے اپیل کی۔انہوں نے ملت اسلامیہ کو مشورہ دیاکہ وہ خدمت خلق کو جاری رکھے تاکہ دیگربرادران وطن میں پائی جارہی غلط فہمیوں کو دور



کیاجاسکے۔مولانا تنویر ہاشمی نے رائچور ضلع میں جماعت اہلسنت کے تحت رکنیت سازی مہم چلانے کی تنظیم کے ذمہ داروں اور عوام سے اپیل کی۔جماعت اہلسنت کرناٹک کے جنرل سیکریٹری مولانا مفتی محمد علی مصباحی نے کہاکہ جماعت اہلسنت بزرگان دین اور اولیاء کرام کی تعلیمات پر چلتے ہوئے ملت اسلامیہ کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزرگان دین نے امن واماں کے ذریعے لوگوں تک اسلام اورانسانیت کاپیغام پہنچایا۔
 مولانا محمد علی نے کہاکہ جماعت اہلسنت یہ چاہتی ہےکہ کتاب اللہ سنت رسول اللہ کی روشنی میں ملک سے فرقہ پرستی، تعصب اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر مولانا سید شاہ امین الدین قادری،مولانا محمد عظیم الدین قادری،مولانا احمد پیر قادری،صوفیز اسٹیڈی سرکل کے صدر حضرت سید شاہ مرشد جانی قادری سبز پوش،درگاہ حضرت نور دریا کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ نوربابا قادری،مولانا حافظ محمد حمید خان،مولانا محمد فریدخان مصباحی کے علاوہ دیگر علماء کرام،مشائخین اوردانشوروں نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.