the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

رویتِ ہلال کمیٹی حیدرآباد (دکن) کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق  الحمد للہ! ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معتبر شہادتوں اور شرعی اصولوں کے مطابق رجب المرجب کا چاند ثابت ہو چکا ہے، جس کے بعد ماہِ رجب کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان شاء اللہ شبِ معراج النبی ﷺ بروز جمعہ، 16 جنوری 2026ء کو منائی جائے گی۔ شبِ معراج اسلامی تاریخ کی عظیم اور بابرکت



راتوں میں سے ایک ہے، جس میں حضور اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معراج کا شرف عطا فرمایا۔ اس مقدس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل، ذکر و اذکار، درود و سلام اور وعظ و نصیحت کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ رویتِ ہلال کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت رات کی قدر کریں، زیادہ سے زیادہ عبادت کا اہتمام کریں، باہمی اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ماہِ رجب اور شبِ معراج کی برکتوں سے فیضیاب فرمائے۔ آمین۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.