: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، ملک کے ممتاز عالم دین و ماہر تعلیم اور ترجمان مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا کہ ان کی رحلت سے ملک ایک بڑی قابل قدر شخصیت،دانشور،اور ممتاز رہنما سے محروم
ہوگیا۔
آج یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ وہ شریف النفس، باکردار، اور علم و عمل کی جامع شخصیت تھے، ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کا جذبہ انہیں ہردم سر گرم عمل رکھتا تھا، انہوں نے بھرپور زندگی گذاری، اور ملک و ملت کی بڑی خدمت انجام دی۔