the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،29 مارچ (یو این آئی) مسلمانوں کی سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کیلئے تعلیم کولازم قرار دیتے جمعیۃعلمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے کہاکہ مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء ہند کے خمیر میں شامل ہے یہ بات انہوں نے تعلیمی سال 2021-22کے لئے میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء کو وظائف جاری کرتے ہوئے کہی۔وظائف یافتگان میں ہندو طلباء بھی شامل ہیں مولانامدنی نے آج یہاں جمعیۃعلماء ہند کے صدردفترسے تعلیمی سال 2021-2022کے لئے میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء کو وظائف جاری کردیئے ہیں، اسی کے ساتھ ضرورت مندطلباء کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر پچھلے سال ہی وظائف کی مجموعی رقم پچاس لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑکردی گئی تھی، دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان منتخب شدہ طلباء میں اس باربھی ایک قابل قدرتعداد ہندوطلباء کی بھی شامل ہے۔ مالی طورپر کمزورمگر ذہین اور محنتی طلباء کے لئے اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے حصول میں مددکرنے کے اہم مقصدکے پیش نظرجمعیۃعلماء ہند نے 2012باضابطہ طورپر وظائف دینے کا فیصلہ کیا تھااس کیلئے حسین احمدمدنی چیری ٹیبل ٹرسٹ دیوبنداور مولانا ارشدمدنی پبلک ٹرسٹ کی جانب سے ایک تعلیمی امدادی فنڈقائم کیا گیا ہے اور ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو میرٹ کی بنیادپر ہر سال طلباء کو منتخب کرنے کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیۃعلماء



ہند جن کورسیزکے لئے وظائف دیتی ہے، ان میں میڈیکل، انجینئرنگ، بی ٹیک، ایم ٹیک، پالی ٹکنک، گریجویشن میں بی ایس سی، بی کام، بی اے، بی بی اے، ماس کمیونیکیشن، ایم کام، ایم ایس سی، ڈپلومہ آئی ٹی آئی جیسے کورسیز شامل ہیں اوراس کے پیچھے صرف اورصرف یہی مقصدکارفرماہے کہ غربت اور مالی پریشانی کے شکارذہین بچے کسی روکاوٹ کے بغیر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور کورسیز مکمل کرکے جب باہر نکلیں توملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت داربن سکیں، تعلیمی وظائف جاری کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہاکہ اللہ کی نصرت وتائید سے ہم اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب ہوئے، جمعیۃعلماء ہند کا دائرہ کاربہت وسیع ہے اوروسائل انتہائی محدود، اس کے باوجود اس باربھی ہم گزشتہ برسوں کے مقابلہ کہیں زیادہ تعدادمیں ضرورت مند طلباء کو اسکالرشپ تقسیم کرپائے۔ یہ ہمارے لئے انتہائی اطمینان اورسکون کا باعث ہے اورآئندہ برسوں میں وظائف کے مجموعی فنڈمیں ہم مزیداضافہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ہم ضرورت مند طلباء کی مددکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اس اسکالرشپ کے لئے ضرورت مند غیر مسلم طلباء بھی درخواستیں دیتے ہیں اس بار بھی ان کی طرف سے بڑی تعدادمیں درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ان میں سے جو بھی میرٹ پر پورااترااسے اسکالرشپ کے لئے ماہرین کی کمیٹی نے منتخب کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.