: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 12/ اگست (یواین آئی)حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و امیرامارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش نے غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ بعض مسلم لڑکیوں کے آزادانہ میل ملاپ، اختلاط،ارتداد اور پھر شادیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنی گہری تشویش
کا اظہار کرتے ہوئے اسے بالخصوص والدین کی مجرمانہ غفلت سے تعبیر کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے بگڑنے کی ابتداہائی اسکول سے ہورہی ہے اور پھر کالج کی تعلیم کے بعد یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے تک ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔