the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،26 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ داوود (رح) کا عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں منگل کے روزعقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دی اور وہاں منعقد ہونے والی روح پرور مجالس میں شرکت کی اس عرس پاک کی مناسبت سے پندرہ دنوں تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے کہا کہ عرس پاک کے موقعہ پر ماہ رمضان کی وجہ سے اگرچہ روایتی گہماگہمی متاثر نظر آئی تاہم مارکیٹ حسب دستور لگا ہوا تھا اور بچے بھی مختلف قسم کے چیزوں کی خریداری کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بستی کے گھروں سے مختلف قسموں کے پکوانوں کی مہک سے فضا معطر تھی۔
بتادیں کہ یہ عرس مبارک ہر برس ماہ اپریل میں منایا جاتا ہے تاہم امسال یہ



ماہ مبارک رمضان میں آیا جس کی وجہ سے عقیدت مندوں نے دن کی دعوتیں منسوخ کیں۔
گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے اس عرس مبارک کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد نہیں ہوا تھا بلکہ لوگوں نے ایک ایک کرکے آستان عالیہ پر حاضر ہو کر فاتحہ پڑھا تھا۔
یہ عرس پاک ہر سال علاقے میں ایک تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس دن مقامی شہری اپنے رشتہ داروں کو بھی اس میں شرکت کے لئے مدعو کرتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس عرس سے قبل شہر میں تیز ہوائیں بھی چلتی ہیں جس کو عقیدت مند’بتہ مالو صابن واؤ‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ ان ہواؤں کا عرس پاک سے ایک خاص تعلق ہے اور یہ ہوائیں زمین کو صاف و پاک کرتی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عرس مبارک کے بعد 5 روز تک یہاں گھروں میں گوشت، مرغ اور مچھلیاں نہیں پکائی جاتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.