: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی20 جنوری (یو این آئی)جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے مہم ’’اندھیرے سے اجالے کی طرف‘‘ کے مقاصد کو عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے جنوبی ممبئی کے مردم خیز علاقہ ممبئی سینٹرل کے قریب واقع ہوٹل ساحل میں پریس کانفرنس میں کہا ہم ریاست و ملک کے باشندوں کے قلب کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں نیزہم ایک ایسے معاشرے کی تعمیر چاہتے ہیں جس
میں سبھی کے حقوق محفوظ رہیں اور سب باہم شیر و شکر بن کر رہیں ۔
پریس کانفرنس میں جاری پریس ریلیز کے مطابق امداد باہمی اوراشتراک ہی پرامن، ترقی پسند تکثیری معاشرے کے لئے روشن و خوشحال مستقبل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
آج جبکہ پولرائزیشن ایک سیاسی آلہ بن چکا ہے تو آج اس کی زیادہ ضرورت ہے کہ اسے فروغ دیا جائے۔
ڈاکٹر - شیخ -اپسیر -باشاہ Says:
اسلا و علیکم وآداب
قوم کی بیدار کے لئے بہت اچھی کوشش ہے۔ اس کوشش کو کامیب بنانے کے لئے خلوص کی ضرورت ہے۔ خالق کائنات سے دعا ہے کہ آپ کی یہ کوشش کامیاب ہو ۔
ہماری یہ قوم ابھی بھی جہالت کے اندھیرے اور غفلت کی نیندمیں ہے غفت اور جہالت کے اندھیرے سے روشنی کی طرف آجائے ۔ آمین