the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
اسلام آباد ، 14 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کے مشہوراسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کو کورونا وائرس کووڈ19 سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے مولانا طارق جمیل (67) کو اتوار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "میں گزشتہ کچھ دنوں سے صحتمند محسوس نہیں کر رہا ہوں اور اپنا کووڈ ۔19 ٹیسٹ کرایا، رپورٹ مثبت آئی ہے اور میں ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوں۔"
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔



پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعہ معروف شخصیت کی صحت یابی کی دعا کی۔ مسٹر عمران خان نے لکھاکہ "وہ کووڈ۔ 19 سے متاثر مولانا طارق جمیل کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں"۔
مولانا جمیل کو پاکستانی فوج کے نزدیک سمجھا جاتا ہے اور وہ دیوبندی مسلک کے سب سے مشہور مبلغوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ۔ مولانا جمیل سے متاثر ہوکر مقبول گلوکار جنید جمشید ، کرکٹر انضمام الحق اور سعید انور ان کے پیروکار بن گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.