the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے انتخاب کا عمل ، کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج 2022 کے وقت طے کیے جانے والے کورونا پروٹوکول ، رہنما خطوط اور میعار کے تحت ہوگا اوراس کا باضابطہ اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔
مسٹرنقوی نے آج یہاں حج جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ’ای مسیحا‘ ہیلتھ سہولت ، مکہ مدینہ میں قیام کرنے



کی عمارت / ٹرانسپورٹ کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والے ای - لگیج ٹیگنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نےکہا کہ اس بار سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کے ہیلتھ اینڈ کورونا پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج-2022 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حج-2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی حج کے لئے آن لائن درخواستوں کاعمل بھی شروع ہو جائے گا ۔ ہندوستان کا حج 2022 کا مکمل عمل 100 فیصد آن لائن ڈیجیٹل ہوگا ۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ حجاج کرام ہندوستان سے جاتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.