: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 30 اپریل (یو این آئی) حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی سر پرستی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامی بند وبست میں شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبار کیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مقدس حج سفر پر - SV روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج رات 8 بجے سعودی ایئر لائن کی پرواز نمبر کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ
حج کمیٹی کی جانب سے 3079 ایئر پورٹ کے ٹرمینل 3 پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن ر جیجو بذات خود موجود تھے۔ انہوں نے حجاج کرام کو پھولوں کا ہار پہنا کر رخصت کیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کو ثر جہاں ، ہندوستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جادی نائف الرقاص اور وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے جوائنٹ سیکریٹری سی پی ایس بکشی بھی موجود تھے۔