the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مکہ/16اگست(ایجنسی) بیرون ملک سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قریباً 17 لاکھ عازمین سعودی عرب میں پہنچ چکے ہیں۔سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان عازمین کی آمد کے باوجود کوئی ہاہاکار یا افراتفری کا ماحول نہیں بلکہ بڑے پُرسکون طریقے سے لوگ آرہے ہیں اور اپنی اگلی منزل مکہ مکرمہ کی جانب بسوں اور دوسری سواریوں پر روانہ ہورہے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر بنین نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت نے حج سیزن کے لیے ایک مربوط منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اعلیٰ معیار کی کارکردگی اس کا بنیادی اصول ہے اور یہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان



کی ہدایات کی روشنی میں وضع کیا گیا ہے۔


سعودی وزیر نے مکہ مکرمہ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے شکایات او ر رپورٹس کی اطلاع وصول کرنے کے لیے ایک نمبر 8004304444 مختص کردیا ہے اور تمام عازمین کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اس نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزارت حج اور عمرہ نے مکہ اور مدینہ کے داخلی مقامات پر استقبالیہ مراکز بھی قائم کیے ہیں۔ان مراکز پر اٹھارہ سو سے زیادہ مرد وخواتین ملازمین تعینات ہیں۔وہ ان دونوں شہروں میں بسوں کا انتظام کرتے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.