ذرائع:
ریاست تلنگانہ کے منتخب عازمینِ حج 2026 کے لئے پہلا حج اورینٹیشن ٹریننگ کیمپ آج اتوار کو ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال،واحد نگر، اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں منعقد کیا گیا جس میں جامعہ نظامیہ اسلامک اسکالرس یونیورسٹی کے ممتاز عالمِ دین جناب مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الاسلام نے اپنے خصوصی خطاب میں
مناسک حج پر روشنی ڈالی، قبل ازیں حج کیمپ کا وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے مجلس کے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلالہ ؛ حج کمیٹی چیئرمین خسرو بیابانی کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سیف الدین شفیع کارپوریٹر اولڈ ملک پیٹ ڈویژن اور دوسرے موجود تھے اس کے علاوہ حج کمیٹی کے اراکین اور ملک پیٹ حلقہ کے مجلسی قائدین بھی پروگرام میں موجود تھے