: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شوال کا چاند سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں نظر آ گیا ہے، جس کے بعد وہاں عیدالفطر کل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔ مختلف عرب ممالک میں مساجد، عیدگاہوں اور عوامی مقامات پر عید کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مسلمان خوشی و مسرت کے اس موقع کے استقبال کے لیے
بے تاب ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس طرح بھارت میں رمضان المبارک کے روزوں کی تکمیل کل ہوگی اور مسلمان عبادات، دعاؤں اور صدقۂ فطر کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔