: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
الریاض،23 جون(یو این آئی) مملکت سعودی عرب نےآئندہ ماہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ19کے باعث حج 2020 کیلئےعازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر الحرمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق’’حکومت نے سعودی
عرب میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
وزارت کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ’’ بھیڑ اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے کورونا کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں برس حج محدود عازمین کے ساتھ ہوگی‘‘۔