نئی دہلی ، 04 جولائی (یو این آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کو کہا کہ حج 2026 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ایک ہفتہ بعد درخواست دینے کا عمل شروع ہو جائے گا مسٹر ر جیجو نے آج یہاں حج جائزہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، ”ہم نے آج سے حج 2026 کی تیاریوں کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی
ہے کہ حج 2025 کو حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ منظم اور کامیاب ترین حج سفر میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اور اس سے پہلے حج کے دوران کئی واقعات پیش آئے۔ اس بار 64 افراد کی موت ہوئی ہے اور پچھلے سال یہ تعداد 200 سے زیادہ تھی۔ اس بار مختلف وجوہات سے 64 افراد کی موت ہوئی ہے۔ حج کمیٹی کے انتظامات میں کمی کی وجہ سے کسی کی جان نہیں گئی-