: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ورنگل11؍جون( اعتمادنیوز ) جناب سید تاج الدین مشتاق بانی و معتمد بزم
ابوالخیرات ہنمکنڈہ کے بموجب بزم ہذا کے زیر اہتمام کل یعنی 12؍ جون
مطابق24؍ شعبان بروز جمعہ بعد نماز عشاء مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی
ہنمکنڈہ میں 142ویں ماہانہ محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ مقررہے ۔ جناب محمد شاہ
قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف محفل کی نگرانی کریں گے جب کہ مہمانان خصوصی کی
حیثیت سے ڈاکٹر انیس
صدیقی ، ، شیخ عمر افتخاری قادری ، تاج مضطر بانی و
صدر بزم محمدیؐ ورنگل اور ناصر واحدی شرکت کریں گے ۔ محفل کا آغاز اندور
عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔ حامد حسین حمد باری تعالیٰ
پیش کریں گے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں حافظ تاج الدین سعید کو بھی مدعو
کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں مقامی شعراء و نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے
۔آپ تمام سے شرکت کہ خواہش کی گئی ہے ۔