the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
کرنول 4؍جون(اعتمادنیوز)حضرت سید شاہ اسحق ثناء اللہ ؒ ، آپ ایک صاحب کشف وکرامات، علوم شریعت کے جامع اور ریاضت ومجاہدات میں اپنی مثال آپ تھے، آپ بغداد میں پیداہوئے، سلسلہء نسب چودھویں پشت سے حضور غوث الاعظم دستگیرؓ سے جاملتاہے، آپ کے والد بزرگوار کانام حضرت ابوالفتح سعدالدین تھا،آپ نے18 سال کی عمر تک اپنے پدر بزرگوار کی نگرانی میں تعلیم حاصل کیا،اس کے بعد خرقہء خلافت اور نعمت قادریہ حاصل کرکے طریقت وحقیقت کی منزلیں طئ کرتے ہوئے اپنی نگاہ فیض سے ہزاروں فرزندان توحید کی ایمانی تشنگی کو دور کرتے رہے۔ آپ عشق الہی میں بغداد سے نکل کر دکن کی جانب تشریف لائے۔برنالہ (پنجاب)کے مقام پر سکونت پذیر ہوئے۔ برنالہ میں ایسا عظیم مراقبہ کیاکہ پچاس سال تک آپ ایک ہی نشست پر قائم رہے۔بعد ازاں آپ بغداد واپس ہوکر حسب سنت نبویﷺ نکاح فرمایا، کچھ عرصہ بعد پھر بغداد سے ہندوستان کی جانب عزم سفر باندھا، موضع کنگن پور(کرنول) میں سکونت پذیرہوئے، جو بعد میں قمر نگر ہوا اور اب کرنول کے نام سے جاناجاتاہے۔شہر کرنول آنے کے بعد آپ خداکے بندوں کوخداکی طرف دعوت دیتے رہے، ہزاروں لوگ آپ کے ہاتھ پر بیعت کرکے اسلام جیسے پاک ، شفاف وحقیقی مذہب سے آراستہ ہوگئے۔ آخرمیں۹۱۱ ہجری میں آپ نے اپنے معبود حقیقی کو لبیک کہا۔یہ تھے حضرت اسحق ثناء اللہؒ ، جنہوں نے خداکے دین کی سرفرازی کے لئے ماں باپ،خاندان،قبیلہ،،وطن اورملک کوقربان کردیا۔آج بھی شہر کرنول میں مغرب کی دائیں جانب ، حیدرآباد کے رخ پر، گیٹ آف رائلسیماپر،دریائے تنگابھدرا کے کنارہ آپ کا روضہ نور تجلی سے معمور ہے۔روزانہ ہزاروں عاشقان اولیاء آپ کے نور تجلی سے فیض یاب ہوتے رہتے ہیں۔ برادر سجادہ نشین



سید شاہ داداباشاہ قادری کے بموجب ماہ شعبان کے آخری دہے میں حضرت کا526واں عرس شریف مقررہے ۔سجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری عرف تاج محمدقادری کی سرپرستی میں یہ عرس تقاریب منعقد کی جائیں گی۔۲۹/شعبان المعظم ۱۴۳۶ہجری مطابق 17؍جون2015ء بروزبدھ صندل شریف مقرر ہے،جلوس صندل بعد نماز مغرب سجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری صاحب کے مکان سے برآمد ہوکرفقراء کے جلوس کے ساتھ ضرب وکمالات پیش کرتے ہوئے بارگاہ اسحٰقیہ پہنچے گا، بعد نماز عشاء صندل مالی چادرگل کی پیش کشی کے بعدسلام بحضور خیر الانام ، شجرہ وفاتحہ خوانی ہوگی، بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا، رات دس بجے فاضل وکامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد مولاناسیدشاہ عزیزاللہ قادری کا سیرۃ اولیاء پربصیرت افروز بیان ہوگا۔۳۰/شعبان المعظم مطابق 18؍جون2015 بروز جمعرات عرس شریف (چراغاں)مقرر ہیں، رات دس بجے فاضل وکامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد وسجادہ نشین درگاہ شریف گنگاوتی کرناٹک مولاناسید شاہ خلیل اللہ قادری سیرۃ اولیاء پر تقریر کریں گے، اسکے بعدمحفل سماء منعقد ہوگی، جس میں شہر حیدرآباد سے عالمی شہرت یافتہ قوال اپناقوالی پروگرام پیش کریں گے۔ یکم /رمضان المبارک مطابق19؍ جون2015 بروزجمعہ زیارت کے فاتحہ مقرر ہیں، صبح نو بجے قرآن خوانی ، گل فشانی ، سلام وشجرہ خوانی پیش کی جائے گی، اس کے بعد بدست سجادہ نشین تبرک تقسیم کیاجائے گا۔ سجادہ نشین سید شاہ انور باشاہ قادری وبرادر سجادہ نشین سید شاہ داداباشاہ قادری نے تمام عاشقان اولیاء سے ہمدردانہ اپیل کی ہیکہ وہ ان سہ روزہ محافل میں شرکت فرماکر اولیاء اللہ سے محبت کا ثبوت دیں۔ کریم اللہ خاں،نامہ نگار،کرنول۔7842452414
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.