نئی دہلی / گروگرام، یکم جون (یو این آئی) گروگرام میں امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ (اے اوآئی) نے مائلوپرولیفیریٹو نیوپلاسیا-ایسنشیئل تھرومبوسائٹوسس نامی خون کی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ایک 65 سالہ خاتون مریض کا کامیاب علاج کیا ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں اے او آئی نے کہا کہ مرئضہ طویل عرصے سے خون کے اس نایاب ڈس آرڈر میں
مبتلا تھی اور اے او آئی، گرو گرام میں اس کی کامیاب شناخت اور علاج ایک اہم حصولیابی تھی۔ اس بیماری کی حالت میں بون میرو میں پلیٹ لیٹس کی ضرورت سے زیادہ پیداوار شروع ہو جاتی ہے جس سے مریض کے جسم میں خون کے لوتھڑے، خون بہنا اور خون کا غیر معمولی تھکے جمنا جیسے بہت سے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان حالات کی وجہ سے مریض کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔