the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) طبی یونانی کے فروغ میں وزارت آیوش کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل،سی سی آر یو ایم اورایڈوائزر(یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کہا کہ طبی تحقیق، ادویات کی معیار بندی،دوائی پودوں کی کاشت اورسروے اور ادبی تحقیق میں سی سی آر یو ایم کی کامیابی لائق ستائش ہے۔ یہ بات انہوں نے سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہندکی جانب سے اصول تحقیق پر ایک قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سی سی آر یو ایم کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں معاون اداروں بالخصوص جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعاون کا ذکر کیا۔انہوں نے یونانی طب کے علم اور کلاسیکی کتابوں کے تحفظ، ترجمہ، تدوین وتالیف اور بازاشاعت میں جامعہ میں قائم حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ فار لٹریری اینڈ ہسٹاریکل ریسرچ ان یونانی میڈیسن کی حصولیابیوں



کاخاص طور پر ذکر کیا۔ پروفیسر خان نے اسٹینفورڈ کی فہرست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16 محققین کی شمولیت کا ذکرکیا اور اس حصولیابی کے لیے پروفیسر نجمہ اختر کو مبارکباد پیش کی۔
پروفیسر نجمہ اختر نے اپنے خطاب کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حالیہ حصولیابیوں بالخصوص نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) -2021 میں ملک کی ’ٹاپ 10 یونیورسٹیوں‘ میں چھٹا مقام ملنے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پروفیسرعاصم علی خان کے ساتھ اپنی قریبی وابستگی کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلق دونوں اداروں کے ماہرین تعلیم اور محققین کے درمیان بالخصوص دونوں ادارے اور بالعموم معاشرے کی بہتری کے لیے مضبوط تعلق کا باعث بنے گا۔انہوں نے قومی اور عالمی سطح پر یونانی طب کی موجودگی کو سراہا اورسی سی آ ریو ایم کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے یونانی طب میں تحقیقی حصولیابیوں کے لیے پروفیسر عاصم علی خان اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.