the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
برمنگھم/3جولائی(ایجنسی) ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون کی اسکرین کو مسلسل تکتے رہنے کی وجہ سے اب چھوٹے بچے خشک آنکھوں کے مرض کا شکار ہورہے ہیں جو پہلے کبھی صرف عمررسیدہ افراد کی بیماری ہوا کرتا تھا۔

ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ چھوٹے بچے پلک جھپکائے بغیر گھنٹوں اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس کو تکتے رہتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں نمی ختم ہورہی ہے اور آنکھ فوری طور پر خشک ہورہی ہے۔ یہ کیفیت آگے چل کر بہت تکلیف دہ ہوجاتی ہے اور اس کے لیے ماہرِ چشم آنکھوں میں ڈالنے کے قطرے تجویز کرتے ہیں۔



start;">خشک آنکھوں کی کیفیت شدت اختیار کرجائے تو نظر میں دھندلاہٹ کی وجہ بنتی ہے اور آنکھ کے دیگر سنگین مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ خشک آنکھوں والے مریض جب سو کر اٹھتے ہیں تو ان کی آنکھیں چپک جاتی ہیں۔ اسی لیے اب ایسٹن یونیورسٹی کے ماہرین ایک ایسی ایپ تیار کررہے ہیں جو وقفے وقفے سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے کی آنکھوں کا معائنہ کرتی رہے گی اور آنکھوں کے اس مرض کی صورت میں انہیں خبردار کرے گی۔


ایسٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق عام ڈاکٹروں کے پاس آنکھوں کی خشکی معلوم کرنے والے مناسب آلات کا فقدان ہوتا ہے اور اسی لیے یہ ایپ تیار کی گئی ہے۔ ہر روز ہماری آنکھوں کے پپوٹے آنکھوں کو نمی اور غذائیت والا پانی پہنچانے کے لیے جو سفر طے کرتے ہیں ، اگر اسے ناپا جائے تو اس کی لمبائی ایک فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہوتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.