the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) تمباکو استعمال کرنے والے ہر 10 میں سے نو افراد اس کی شروعات 18 سال سے کم کی عمر میں کرتے ہیں۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نوجوان تمباکو کی لت سے بچانے کے لئے جمعہ کو ایک نیا ٹول کٹ لانچ کیا۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ ٹول کٹ 13 سے 17 سال کی عمر سے اسکولی طالب علموں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ تمباکو کی صنعت نوجوان تمباکو کی لت لگانے کے لئے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔ بچوں کو ان کے تئیں آگاہ کرنے کے لئے یہ کٹ تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک سے پانچ منٹ کا ویڈیو، 10 منٹ کا



ایک غلط فہمی دور کرنے والا کوئز، طالب علموں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے بحث اور ورکشاپ جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس میں بچوں کو تمباکو کی صنعت کی طرح سوچنے کے ٹاسک دیے جائیں گے تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ کمپنیاں کس طرح انہیں اپنے جھانسے میں لیتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ پروموشن ڈائریکٹر روڈگر کریچ نے لانچنگ کے موقع پر کہا ”نوجوانوں کو بیدار کرنا اہم ہے کیونکہ تمباکو کی لت والے 10 میں سے نو افراد 18 سال سے کم عمر میں اس کی شروعات کرتے ہیں۔ ہم نوجوانوں کو اتنی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تمباکو کی صنعت کے جھانسے کے خلاف آواز اٹھا سکیں“۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.