: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد ، 8 اپریل (یو این آئی) پلمونری تپ دق (ٹی بی) کا پتہ لگانے کے لئے سینے کے ایکسرے (سی ایکس آر) کا استعمال کرتے ہوئے آج تک کا سب سے بڑا اے آئی پر مبنی مطالعہ حیدر آباد کے تلنگانہ شہر کے ایک نجی اسپتال میں کیا گیا ہے۔
منگل کو یہاں کے آئی ایم ایس ہسپتال کی طرف سے جاری
کردہ ایک ریلیز میں ، یہ کہا گیا کہ 16,675 بالغ مریضوں کے سی ایکس آر کا ایکسب آراے آئی ٹول کا استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کیا گیا۔
مطالعہ نے دو بڑے مقاصد پر توجہ مرکوز کی، پہلاٹی بی کا پتہ لگانے میں اے آئی کی تشخیصی درستگی کا جائزہ لینا اور دوسرا ریڈیو لوجسٹ کے ساتھ اس کے معاہدے کا جائزہ لینا۔