the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ویب ڈسک/6نومبر(ایجنسی) اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور انسانی جسم بھی قدرت ہی کا شاہکار ہے اگرچہ جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں مبتلا ہوتو پورا جسم متاثر رہتا ہے اور پیٹ کی تکلیف انسان کو ہمیشہ بے چین رکھتی ہے۔

پیٹ درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں گیس، معدے کی سوجن، مرچوں والی خوراک شامل ہے اور اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے لوگ ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان 5 گھریلو نسخوں سے بھی پیٹ درد کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ اکثر و بیشتر ہچکیوں اور گلے کے درد کے لئے بھی گھروں میں بطور نسخہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیئم اور وٹامن ڈی اور سی موجود ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ سرکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی مالا مال ہوتا ہے اگر ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد شامل کر کے پیا جائے تو فوری پیٹ درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

دہی
پیٹ درد کی ایک وجہ ہاضمے کا صحیح طریقے سے کام نہ کرنا بھی ہوتا ہے۔ خصوصاً ڈیری مصنوعات کھانے



سے پیٹ درد کی شکایات ہوتی ہیں تاہم اگر پیٹ درد میں ایک کپ دہی کا استعمال کیا جائے جو صحت کے لئے فائدے مند بھی ہے کیوںکہ دہی میں موجود بیکٹیریا جسم میں جراثیم سے لڑنے کی توانائی کو بڑھاتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔

اجوائن
اجوائن کا استعمال کھانوں میں کیا جاتا ہے کیوںکہ اجوائن اینٹی بیکٹیریل ہونے کی وجہ سے انسان کو جلد کے انفیکشن سے محفوط رکھتا ہے اور اس کے استعمال سے جسم کو وٹامن ' کے' حاصل ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی نشونما اور خون کو جمنے سے روکتا ہے۔ ایک چمچ اجوائن کو نمک یا چینے کے ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھایا جائے تویہ کچھ دیر میں ہی معدے کو سکون اور پیٹ درد کی بیماری سے نجات دلا سکتا ہے۔

پودینے کی چائے یا پتے
تمام سبزیاں قدرتی خصوصیات سے مالا مال ہوتی ہیں تاہم پودینے سے بنی چائے میں بھی وہ قدرتی اجزا ہیں جس کو لوگ معدے میں تکلیف، سردرد، اعصابی تناؤ، ذہنی سکون، متلی یا کسی بھی قسم کے دوسرے جسمانی درد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم پیٹ درد میں ایک گلاس پودینے کی چائے یا اُس کے پتے کھالیے جائیں تو پیٹ درد سے آرام کے ساتھ جسمانی سکون بھی ملتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.