: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) شمال مغربی دہلی روہنی زون کے معروف سماجی کارکن انل شرما کی قیادت میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ایک وفد نے دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا سے ملاقات کی وفد میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر شکیل احمد میر ٹھی، حکیم آفتاب عالم ، اسرار احمد جینی اور محمد عمران قنوجی شامل
تھے اس موقع پر ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے کارناموں پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا اور درخواست کی گئی کہ مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی قومی خدمات کے اعتراف میں بطور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے قائم کر دہ آیور وید اینڈ یونانی طبیہ کالج ، قرول باغ ، نئی دہلی کو یونانی یونیورسٹی کے طور پر ترقی دی جائے۔ محترمہ ریکھا گپتا نے وفد کو مثبت جواب سے نوازا۔