the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 اکتوبر(یو این آئی) طب یونانی کی روزگار رخی اہمیت اور افادیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن اور ایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش نے کہا کہ ملک میں طب یونانی و دیگر آیوش نظام طب میں تعلیم، روزگار اور کاروبار کے روشن امکانات ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ طب یونانی کے بہت سارے تعلیمی ادارے ہیں جن میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے کورسیز موجودہیں۔ ان اداروں میں بی یوایم ایس، ایم ڈی اور پی ایچ ڈی کے علاوہ یونانی میڈیسن میں پی جی ڈپلوما اور یونانی فارمیسی (میڈیسن) میں ڈپلوما کے کورسیز



ہیں،جن کو مکمل کرنے کے بعدامیدوار مرکزی اور ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، دواسازکمپنیوں میں ملازمت کے علاوہ ذاتی روزگار اورکاروبار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے آیوش نظام طب کی ترقی اورروزگار کے مواقع کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ قومی آیوش مشن کی مرکزی اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کو نئے آیوش کالج کھولنے کے لیے فراہم کی جانے والی مالی امداد کی رقم 9 کروڑ روپے سے بڑھا کر 70 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر سروانند سونووال کی قیادت میں وزارت آیوش بالخصوص شمال مشرقی ریاستوں میں موجودہ صحت کی بنیادی سہولیات میں اضافے کے قیام کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.