نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) ملک بھر میں کو رونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کی صبح تک فعال معاملوں کی کل تعداد 3961 تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن کی وجہ سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے آج صبح 8.30 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کل 3961 فعال معاملے ہیں۔ اب تک 2188 مریضوں کو صحت
یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے اور یکم جنوری سے اب تک 32 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کو رونا انفیکشن کے 203 ایکٹیو معاملے سامنے آئے ہیں اور 370 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے لیکن اس دوران چار افراد زندگی کی لڑائی ہار گئے۔ قومی دارالحکومت کے علاوہ مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ایک ایک مریض کی کو رونا سے موت ہوئی ہے۔