: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 5 اگسٹ (ذرائع) تقریباً 35 فیصد نئی مائیں مختلف وجوہات کی بناء پر اپنے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر ہیں، وپرو کیئر کے تعاون سے رضاکارانہ تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن (ایچ ایچ ایف) کے ذریعہ حیدرآباد میں مختلف مقامات پر قائم کئے گئے 5 دودھ
پلانے کے مراکز میں ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
ایچ ایچ ایف نے پیر کے روز کہا کہ 35 فیصد میں سے، تقریباً نصف دودھ پلانے سے قاصر ہیں جب کہ ان میں سے 30 فیصد کو صحت کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ دودھ پلانے سے قاصر ہیں اور ان میں سے 25 فیصد بار بار حمل کی وجہ سے دودھ پلانے سے قاصر ہیں۔