the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
چاول ایسی چیز ہے جسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور اکثر اسے ایک سے دو دن بعد بھی گرم کر کے استعمال کیا جاتا ہے تاہم ایسا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق چاولوں کو دوبارہ گرم کرکے کھانا فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ چاول کو دوبارہ گرم کرنا مسئلہ نہیں بلکہ اس غذا کو محفوظ یا ذخیرہ کرنے کا طریقہ اس نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کچے چاولوں میں اکثر مختلف بیکٹریا ہوتے ہیں جو فوڈ پوائزنگ کا باعث بنتے ہیں اور یہ چاول پکنے کے بعد بھی بچ سکتے ہیں۔

اگر آپ چاول پکانے کے



بعد انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں چھوڑ دیتے ہیں تو ان بیکٹریا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو دوبارہ گرم کرکے کھانے پر قے یا ہیضے کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ چاولوں کو جتنی دیر بھی کمرے کے درجہ حرارت میں چھوڑے جائے گا اتنا ہی یہ بیکٹریا انہیں کھانا غیر محفوظ بناتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ضروری ہے کہ چاول اگر ایک بار کھانے کے بعد کسی اور وقت دوبارہ گرم کرکے استعمال کرنے ہیں تو انہیں فوری طور پر یا ایک گھنٹے کے اندر فریج میں رکھ دیں اور وہاں بھی ایک دن سے زیادہ رکھے چاول استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چاولوں کو ایک بار سے زیادہ دوبارہ گرم بھی نہ کریں کیونک وہ بھی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.