the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


لیموں کا استعمال کھانوں اور مشروبات میں تو عام ہوتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے اور بھی کئی طرح کے استعمال ہیں،آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
فریج کو تروتازہ رکھنے کے لئے
اگر آپ کو فریج سے ناگوار بو آتی ہو تو روئی کے ٹکڑے کو لیموں کے رس میں بھگو کر لگادیں جس کی وجہ سے ریفریجریٹر سے بو ختم ہوجائے گی۔
بند گوبھی کو براؤن ہونے سے بچانے کے لئے
بند گوبھی پکانے کے دوران اگر اس پر لیموں کے چند قطرے ٹپکا دئیے جائیں تو یہ براؤن نہیں ہوگی اور یہ سفید رہے گی۔

اگر آپ کو موڈ درست نہ ہوتو لیموں کے رس پی لیں،اس کے استعمال سے فوری طورپر آپ کا موڈ تبدیل ہونے لگے گا اور آپ اپنے اندر ایک تبدیلی محسوس کریں گے۔
باورچی خانے میں خوشبو کے لئے
کھانا پکانے کے دوران باورچی خانے میں مصالحہ جات کی بُو رچ بس جاتی ہے لیکن اگر لیموں کے رس کو روئی پر لگا کر کچن میں صفائی کی جائے تو تمام بو ختم ہوجاتی ہے اور باورچی خانہ بھی چمک جاتا ہے۔
جلد کے لئے
اگر آپ لیموں کے رس کواپنی جلد پر لگائیں تو وہ تروتازہ اور نرم ہوجاتی ہے اور آپ مہنگی کریموں کے استعمال سے بھی بچ جاتے ہیں۔
باورچی خانے میں کیڑے مکوڑوں کے لئے
کیڑے مکوڑوں کو لیموں کی خوشبو بالکل اچھی نہیں لگتی



لہذا اگر آپ لیموں کے چھلکے باورچی خانے مین ڈال دیں تو کیڑے مکوڑے وہاں نہیں آئیں گے۔اگر مکھیاں آپ کو تنگ کرتی ہیں تو باورچی خانے کو لیموں پانی سے دھو لیں۔ایک بالٹی پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے باورچی خانے کو دھولیں،کیڑے بھاگ جائیں گے۔

سبزیوں کی صفائی کے لئے
پھلوں اور سبزیوں پر فرٹیلائزر کی سپرے کا اثر ان پررہتا ہے لہذا انہیں اگر لیموں کے رس سے دھولیا جائے تو تمام جراثیم ختم ہوجائیں گے۔
گلے کی سوزش کے لئے
اگر نمک کے غراروں سے گلے کو آرامنہ آئے تو لیموں کے چند قطرے ملاکر غرارے کریں،آپ خود تبدیلی دیکھیں گے۔

دانتوں کے لئے
اگر آپ کے دانتوں سے خون آتا ہے تو لیموں کے پانی کی کُلیاں کرنے سے کافی آفاقہ ہوگا۔

مزید جانئے: دانت اور مسوڑھوں میں درد سے فوری نجات کیلئے مفید ترین قدرتی نسخے
ناخنوں کی صحت کے لئے
ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالیں اور اپنی انگلیاں ان میں آدھ گھنٹہ تک بھگو دیں۔
سر کی خشکی کے لئے
چند قطرے لیموں کے رس اپنے سر میں لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں،خشکی میں کمی واقع ہونے لگے گی۔
فرش کی صفائی کے لئے
اگر سنگ مرمر کے فرش پر نشانات پڑ جائیں تو لیموں پانی سے دھونے سے یہ نشانات ختم ہوجائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.