the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا کے سی آر کو اپنی سیاسی وراثت بیٹے کے ٹی آر کے حوالے کرنی چاہئے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 اگرچہ ماہرین ایک عرصے سے خبردار کررہے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی امراض قلب کی وجہ بن سکتی ہے لیکن اب تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ وٹامن ڈی کی ایک خاص حد تک کمی کے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

امریکی ریاست یوٹاہ کے شہرسالٹ لیک سٹی میں واقع انٹرماؤنٹین میڈیکل سینٹر ہرٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دل کے ایسے مریضوں کو خبرداررہنا چاہیئے جن میں وٹامن ڈی 15 نینوگرام فی ملی لیٹر سے کم ہو۔  امریکا میں منعقدہ امراض قلب کی ایک کانفرنس میں تحقیق پیش کرتے ہوئے



ماہرین نے کہا  کہ جن افراد کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی 15 نینوگرام فی ملی لیٹر سے کم ہو ان میں امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور امریکا میں 10 میں سے ایک شخص میں وٹامن ڈی کی شرح اس حد تک کم نوٹ کی گئی ہے جب کہ پاکستانی خواتین میں بھی وٹامن ڈی کی شدید کمی ثابت ہوچکی ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کو روزانہ کم ازکم 15 منٹ دھوپ میں گزارنے چاہئیں اور وٹامن ڈی ڈیری پراڈکٹس، انڈے کی زردی اور مچھلیوں سے بھی حاصل  کیاجاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2023 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.