: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
طبی زبان میں آسٹیوپراسس اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں انسان کی ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں۔ ناروے کی اعلی درسگاہ نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین نے لوگوں میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے متعلق تحقیق کی، جس میں انہوں نے ہزاروں افراد کے مکمل طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو قبل از وقت پیدا ہوتے یا یا پیدائش کے وقت کمزور ہوتے ہیں، ان میں بڑا ہونے پر دوسروں کے مقابلے میں آسٹیو
پراسس کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل آخری ہفتوں میں ماں اپنے بطن میں موجود بچے کو کیلشئیم منتقل کرتی ہے جس سے بچے کی ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے لیکن جب بچہ وقت سے پہلے دنیا میں آتا ہے تو اس کی ہڈیوں میں کیلشئیم کی منتقلی مکمل نہیں ہوپاتی جس سے اس کی ہڈیاں کمزور رہتی ہیں۔ کیلشئیم کی یہ کمزوری ان میں بلوغت کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہے اور وہ بتدریج آسٹیوپراسس کا شکار ہوجاتے ہیں۔