: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دودھ اور لہسن ملا مشروب خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید
ڈنمارک کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ اور لہسن ملا مشروب پینے سے دمہ،
جوڑوں کے درد سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈنمارک کے سکول آف
سوشل ورک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ میں لہسن ملانے کا خیال شاید عجیب
سا لگتا ہے لیکن تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اس مشروب کے استعمال سے انسان
کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ مشروب کی تیاری کے لئے سب سے پہلے لہسن کے 10
جووں کو
اچھی طرح سے کچل کر پیسٹ بنا لیں پھر اسے آدھا لیٹر دودھ اور پانی
میں مکس کر کے درمیانی آنچ پر گرم کرنے کے بعد اسے چھان لیں اور اس میں 3
چمچے شکر ملالیں، اس مشروب کو نیم گرم پیئیں۔ماہرین کے مطابق اس مشروب کو
چند روز تک استعمال کرنے سے دمہ، جوڑوں کے درد، کھانسی، یرقان ، اعصابی
کھنچائواور تپ دق سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول
کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔