: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 6 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے بائیو پک کی خواہش ظاہر کی ہے۔
زینت امان سوشل میڈیا پر مداحوں کو مسلسل اپنی اپ ڈیٹس دیتی رہی ہیں۔ زینت امان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اسی کے ساتھ ایک پیغام
بھی لکھا،
اس میں انہوں نے اپنی بائیو پک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ زینت امان نے کیپشن میں لکھا، ہو سکتا ہے کہ آپ اسے ایک بوڑھی خاتون کی شکایت کہہ کر مسترد کر دیں، لیکن میرے خیال میں مجھے شامل کیے بغیر میرے بارے میں بائیو پک بنانا بے وقوفی ہوگی-