the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16اگست (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر مہاراشٹر کے سیلاب متاثرین کے لئے 500گھر بنانے والے ہیں۔ مہاراشٹر میں بارش نے جم کر تباہی مچائی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے اضلاع میں ہزاروں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ اس خوفناک حالت میں کئی لوگوں کے گھر تہس نہس ہوگئے۔ ناناپاٹیکر ان کی مدد کرنے کے لئے آگئے آئے ہیں۔ نانا پاٹیکر، نام فاونڈیشن نامی این جی او چلاتے ہیں۔ اس این جی او کے ذریعہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنائیں گے۔

نانا پاٹیکر نے ایک پروگرام میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ وہاں پر انہوں نے 500گھربنانے کا اعلان کیا۔



نانا پاٹیکر نے کہا کہ فکر مت کیجئے، ایک بار آپ کو چھت مل جائے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ حکومت نے ہمیں کچھ فنڈ دیا ہے۔ نام فاونڈیشن پیسے جمع کررہا ہے۔ جو بھی کام ہوسکتا ہے ہم کررہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ کئی لوگ خود آکر مدد کرنے کی پہل کررہے ہیں۔

نانا پاٹیکر نے کہاکہ کئی لوگ مالی طورپر مدد کررہے ہیں۔ وہ اس لئے آگے آرہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے، جب کبھی بھی کسی کو کوئی ضرورت ہوگی ہم تمام مدد کرنے کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جب میں شرول گیا تو وہاں پر مجھے صورتحال کا پتہ چلا۔ اس لئے ہم نے 500گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.