: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف کُچی پُڑی رقاصہ ڈاکٹر شوبھا نائیڈو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نائب صدر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈاکٹر نائیڈو کا کچی پڑی رقص کی تشہیر و فروغ میں قابل
ستائش تعاون رہا ہے۔
انہوں نے کہا ’’معروف کچی پڑی رقاصہ ڈاکٹر شوبھا نائیڈو جی کے انتقال پر رنج کا اظہار کرتا ہوں۔ کچی پڑی طرز رقص کے تشہیر اور فروغ میں آپ کا قابل ستائش تعاون رہا۔ غمزدہ کنبے اور مداحوں کے تئیں دلی تعزیت ظاہر کرتا ہوں‘‘۔