the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 3 دسمبر (ایجنسی)بالی وڈ کے مشہور اداکار Shashi Kapoor ششی کپور کا نام ایک ایسے فنکار کے طورپر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔

ششی کپور 18مارچ 1938 کو بنگال پریسڈنسی میں پیدا ہوئے۔ ان کا حقیقی نام بلبیر راج کپور تھا اور وہ مشہور و مقبول اداکار پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے اورہندی فلم صنعت کے شومین راج کپوراور شمی کپور کے سب سے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کا رجحان بچپن سے ہی فلموں کی جانب تھا اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ ان کے والد اگر چاہتے تو وہ انہیں لے کر فلم بناسکتے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ ششی جدوجہد کریں اور اپنی محنت سے اداکار



بنیں۔


ششی کپور نے اپنے طویل کریئر کی شروعات بچپن میں کی تھی۔ چالیس کی دہائی میں انہوں نے کئی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طورپر کام کیا۔ ان میں 1948 میں ریلیز ہوئی فلم آگ اور 1951 میں آوارہ شامل ہیں جن میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔

پچاس کی دہائی میں ششی اپنے والد کے تھیئٹر سے وابستہ ہوگئے۔ اسی دوران ہندوستان اور شمالی ایشیا کے سفر پر آئے برطانوی ڈرامہ گروپ شیکسپیئر سے وہ وابستہ ہوگئے جہاں ان کی ملاقات گروپ کے کنوینر کی صاحبزادی جینیفر کیڈل سے ہوئی اور وہ ان سے محبت کربیٹھے ۔بعد میں انہی سے شادی کرلی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.