ممبئی ، 16 مئی (یو این آئی) موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کیا۔
ان کی پیدائش 17 مئی 1951 کو گجرات کے راجکوٹ کے قریب جیت پور میں ایک زمیندار
گجراتی خاندان میں ہوئی۔
وہ تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔
ان کے والدین کیشو بھائی ادھاس اور جیتو بن ادھاس ہے۔
ان کے سب سے بڑے بھائی منہر ادھاس نے بالی ووڈ فلموں میں ہندی پلے بیک سنگر کے طور پر کچھ کامیابیاں حاصل کیں-