: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ، 7 دسمبر ( یواین آئی) مشہور ٹیلی ویژن سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘میں ’گلابو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیویہ بھٹناگر کا پیر کے روز 34 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا دیویہ کی موت سے ٹی وی دنیا میں غم کی لہر دور گئی ہے۔ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے وینٹی لیٹر پر تھی اور زندگی اور موت کے
مابین کئی دنوں سے لڑنے والی دویہنے آج دنیا کو الوداع کہا۔
دویہ کا آج صبح 3 بجے انتقال ہوگیا۔ اداکارہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے 7 ہلز اسپتال منتقل کیا گیا۔ رات کے دو بجے اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی اور انہوں نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ تین بجے ڈاکٹروں نے دیویہ کو مردہ قرار دے دیا ۔
دیویہ کی دوست اور اداکارہ دیوولینا بھٹاچاریہ نے انسٹاگرام پر ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔