: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/5مارچ(ایجنسی) "شیپ آف واٹر" کو بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آسکر کی جیوری کے مطابق میکسیکو کے فلمساز گولیرمو دیل تورو کی اس تخلیق کو کل چار آسکرز دیے گئے ہیں، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کاری، بہترین موسیقی اور
بہترین پروڈکشن ڈیزائن شامل ہیں۔ فرینسس میکڈورمنڈ اور گیری اولڈمین کو اداکاری کے شعبے میں آسکر کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ جرمن فلمساز گیئرڈ نیفزر کو بہترین ویژوئل ایفکٹس کا آسکر دیا گیا۔ گزشتہ شب ہونے والی اس تقریب میں فلمی صنعت میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور جنسی استحصال کا موضوع چھایا رہا۔