the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی، 9ستمبر (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھورانہ کپل شرما شو کو لکی مانتے ہیں۔

آیوشمان کی فلم ’ڈریم گرل‘ 13ستمبر کو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ اس میں ان کے اپوزٹ نصرت بھروچہ نظر آئیں گی۔ ان دنوں آیوشمان اور نصرت فلم کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ دونوں ستاروں نے دی کپل شرما شو میں شرکت کی۔

آیوشمان نے بتایا کہ وہ دی کپل شرما شوکو اپنے لئے لکی مانتے ہیں۔ آیوشمان نے بتایا کہ وہ اس شو کو خود کے لئے لکی سمجھتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پچھلی بار شو میں فلم ’اندھا دھن’کا پرموشن کرنے کے لئے آئے تھے۔
فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی۔ شو میں آیوشمان نے کپل کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ کپل کامیڈی میں آسانی سے انٹرنیشنل ایوارڈ جیت سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ڈریم گرل میں آیوشمان اور نصرت کے علاوہ انو کپور، وجے راج، ندھی بشٹ اور ابھیشیک بنرجی جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔ فلم میں انو کپور، آیوشمان کے والد کے رول میں نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں نے فلم وکی ڈونر میں ساتھ کام کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آپکے خیال میں کشمیر بہت جلد معمول پر آجائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.